Posts

Showing posts from June, 2020

ساری زندگی ایک بیٹے کی خواہش میں تڑپنے والے شخص کو نوے سال کی عمر میں اللہ نے 80 بیٹوں سے نواز دیا

Image
ہ مارے معاشرے میں کسی بھی شخص کا نام زندہ رکھن لیے اولاد نرینہ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تاثر عام ہے کہ ایک بیٹا ہی آپ کی نسل کو چلانے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور جن کا کوئی بیٹا نہیں ہوتا ہے ان کو معاشرہ بدقسمت تصور کرتا ہے- اور ایسے افراد کے لیۓ یہ تاثر عام ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد ان کا نام لیوا کوئی نہ ہوگا- مگر پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کے نوے سالہ رہائشی شیخ محمد افضل نے معاشرے کے اس غلط تاثر کی نفی کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسلام ایسے غلط نظریات کو تسلیم نہیں کرتا ہے- اور ہمارے مذہب میں یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنے والوں کو ان بچوں کے سر پر موجود بالوں کے برابر نیکیاں ملنے کا وعدہ اللہ نے فرمایا ہے اور اس کا اجر ان کو اس دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی اللہ نے ان سے بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے- تفصیلات کے مطابق شیخ محمد افضل کا تعلق شیخو پورہ کے ایک زمیندار گھرانے سے تھا وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھے اور ماں باپ کے مرنے کے بعد ان کی ساری جائیداد کے بھی تنہا وارث تھے ۔ شادی کے نتیجے میں اللہ نے انہیں دو بیٹیوں سے نوازہ تھا جن کی شادیاں انہوں نے کر دی تھیں اور بیوی کی وفات کے ب...

یہ منظر صرف محبت کرنے والوں کے لیے ہے --- یونان سے متعلق دلچسپ حقائق

Image
یونان یورپ کا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزاروں جزیرے پائے جاتے ہیں جبکہ یہ تاریخی اور قدیم مقامات کی وجہ سے بھی بےپناہ شہرت رکھتا ہے- لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ یونان سے مزید کئی ایسے حیران کن حقائق بھی ہیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے- https://golden-farm.biz/?r=1696008 Weather موسمِ گرما کے دوران یونان کا موسم گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں درمیانہ- اس کے علاوہ یونان کے سمندر تیراکی کے حوالے سے بہترین سمجھے جاتے ہیں- Beaches یونان کے ساحل اپنی قدیم اور خوبصورت ریت کی بدولت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں- یقیناً ہر کوئی ان ساحلوں کی سیر کو جانا چاہتا ہے- https://golden-farm.biz/?r=1696008 The Food یونانی کھانے انتہائی لذیز ہوتے ہیں جن میں قابلِ ذکر گائروس گوشت اور مقامی طور پر تیار شدہ تیل اور فیٹا پنیر شامل ہیں اور یہ ایسی غذائیں ہیں جن کی باقی دنیا بھی خواہش کرتی ہے۔ History یونان تاریخی حوالے سے بھی امیر سمجھا جاتا ہے- اس ملک میں سینکڑوں قدیم مندر اور کھنڈرات موجود ہیں جو ثقافت سے محبت کرنے والوں کو بور نہیں ہونے دیتے- بعض قدیم مندر انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہیں جبکہ باقی کو بعد م...

دنیا پانی میں ڈوب رہی ہے لیکن ایک گاؤں جو اب پانی سے باہر آئے گا

Image
ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے چند سالوں کے دوران دنیا کے کئی ایسے علاقے جو سطح سمندر پر آباد ہیں پانی میں ڈوب جائیں گے اور ان میں اٹلی کا شہر وینس بھی شامل ہے- لیکن ہم آج اٹلی کے ایک ایسے گاؤں کی بات کریں گے جو پہلے ہی زیرِ آب ہے لیکن اب پانی سے باہر آجائے گا- اٹلی کی ایک 12 ویں صدی سے تعلق رکھنے والے تاریخی گاؤں Fabbriche di Careggine کو 1946 میں اس لیے خالی کروا لیا گیا تھا تاکہ یہاں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم تعمیر کیا جاسکے- اس گاؤں کے رہائشیوں کو اس وقت قریبی قصبے Vagli di Sotto میں آباد کردیا گیا- قدیم گاؤں میں ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر کی گئی جبکہ رہائشیوں کے پرانے گھر انسانوں کی تخلیق کردہ اس مصنوعی جھیل میں ڈوب گئے- لیکن جب بھی بحالی کے مقاصد کے لیے جھیل کو خالی کیا جاتا تو یہ گھر واضح دکھائی دینے لگتے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان پرانے گھروں کو دیکھنے یہاں آتی- ایسا اب تک چار مرتبہ ہوچکا ہے پہلے 1958 میں اس کے بعد 1974 میں اگلی دفعہ 1983 میں اور آخری بار 1994 میں اس جھیل کو خالی کیا گیا تھا- اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے سال یعنی 2021 میں دوبارہ اسے خالی کیا جائے گا...

نیوزی لینڈ ، کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد لیبارٹریز کے سامنے ایک بار پھر طویل قطاریں لگ گئیں

Image
نیوزی لینڈ میں 24 دن بعد کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے سامنے ایک بار پھر طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک نے احتیاطی تدابیر میں غیر ضروری نرمی پر لینڈ کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نیوزی لینڈ کی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح آک لینڈ میں ایک لیبارٹری کے سامنے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے والوں کی کم از کم پچاس گاڑیاں کھڑی دیکھی گئی ہیں۔ کورونا کے دو کیسز برطانیہ سے آنے والی دو خواتین ہیں جن کا نیوزی لینڈ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تاہم سڑک کے راستے سفر کے بعد جب یہ خواتین اپنے والدین میں سے ایک کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ویلنگٹن پہنچیں تو ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا۔ اس کے بعد ان خواتین کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور جن چند افراد سے ان کی ملاقات ہوئی ان کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ایسے بھی بہت سے لوگ لیبارٹریز پہنچ رہے ہیں جو برطانیہ سے آنے والی خواتین سے رابطوں میں نہیں آئے۔ایک لیبارٹری میں کام کرنے والے عملہ کے ایک رکن کا کہنا ہے ک...

اس برس تک کس ملک کے پاس کتنے ایٹم بم ہیں؟ پاکستان آگے یا بھارت!

Image
سپری کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم ہوئی ہے لیکن جوہری صلاحیت رکھنے والے نو ممالک اپنے ایٹم بموں کو جدید اور مزید مہلک بھی بنا رہے ہیں۔ کس ملک کے پاس کتنے جوہری ہتھیار موجود ہیں؟ روس سپری کے مطابق 6,375 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ روس سب سے آگے ہے۔ روس نے 1,570 جوہری ہتھیار نصب بھی کر رکھے ہیں۔ سابق سوویت یونین نے اپنی طرف سے پہلی بار ایٹمی دھماکا سن 1949ء میں کیا تھا۔ سن 2015 میں روس کے پاس آٹھ ہزار جوہری ہتھیار تھے، جن میں سے متروک ہتھیار ختم کر دیے گئے۔ سپری کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس اور امریکا جدید اور مہنگے جوہری ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔ امریکا سن 1945 میں پہلی بار جوہری تجربے کے کچھ ہی عرصے بعد امریکا نے جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے کیے تھے۔ سِپری کے مطابق امریکا کے پاس اس وقت 5,800 ایٹمی ہتھیار ہیں، جن میں 1,750 تعنیات شدہ بھی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ جوہری ہتھیاروں کی تجدید کر رہی ہے اور امریکا نے 2019 سے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کے بارے میں معلومات عام کرنے کی پریکٹس بھی ختم کر دی ہے۔ چین ایشیا کی اقتصادی سپر پاور اور دنیا کی سب سے بڑی بری فوج...

کورونا 60 سے 70 فیصد دنیا کی آبادی کو لگے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔۔۔ سائنسدان کا دعویٰ

Image
کورونا وائرس وہ وبا ہے جو چین سے شروع ہوئی اور پوری دنیا میں پھیل گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وبا اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوگی۔ اسی حوالے سے پاکستان کے معروف اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی کہ بھول جائیں کورونا سے جلد پیچھا چھوٹے گا امریکہ کے چوٹی کے سائنسدان Dr. Michael T. Osterholm کا دعوی ہے کہ کورونا 60 سے 70 فیصد آبادی کو لگے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔

کورونا وائرس سے صحت یابی کے لیے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟ کیا ایک سال بھی لگ سکتا ہے؟

Image
دنیا میں اب تک لاکھوں افراد کووڈ 19 سے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں لیکن صحت یابی کا دورانیہ مختلف لوگوں میں مختلف ہوسکتا ہے۔ کم علامات والے متاثرین ایک ہفتے میں صحت یاب ہوسکتے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق سنگین معاملات میں یہ دورانیہ ایک سال سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔  

اس سال حج منسوخ ہونے کا امکان لیکن 2 آپشن زیرِ غور٬ دوسرا کونسا؟

Image
س وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ وائرس جہاں لاکھوں کو متاثر کرچکا ہے وہیں دوسری لاکھوں جانیں لے بھی چکا ہے- یہی وجہ کہ موجودہ صورتحال میں ہر ملک اولین ترجیح اپنی عوام کی صحت ہوچکی ہے- اسی بنا پر رواں سال سعودی عرب کی جانب سے حج کی منسوخی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے- سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور ان میں مستقل اضافہ بھی ہورہا ہے- سعودی عرب کے حج اور عمرہ کی وزارت کے ایک سینئر ایگزیکٹو کا فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “اس مسئلے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور اور اس وقب مختلف آپشن زیرِ غور ہیں“۔ حج دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں اور توقع ہے کہ رواں ہفتے ایک سرکاری سطح پر حج سے متعلق ایک قرار داد سامنے لائی جائے گی- دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اجتماعات کی منسوخی کے بعد اب سعودی عرب بھی اس سال حج کی منسوخی کے آپشن پر غور کر رہا ہے- سعودی حکومت دو تجاویز پر غور کررہی ہے۔ ایک یہ کہ بہت کم مقامی افراد کو حج ادا کرنے کے ...

گلگت بلتستان پولیس کا دو ’انڈین جاسوس‘ پکڑنے کا دعویٰ

Image
گلگت بلتستان پولیس نے دو مبینہ انڈین جاسوس گرفتار کر کے ان سے انڈین کرنسی، موبائل، انڈین شہریت اور  جاسوسی کے چند آلات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گلگت پولیس کے مطابق دونوں مبینہ جاسوسوں پر سکیورٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔ گگلت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا صحافی محمد زبیر خان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں افراد کو چند روز قبل اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر استور شہر کے قریب لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں افراد کی شناخت نور احمد وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ظاہر کی ہے۔ فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ ان مبینہ جاسوسوں کو سرحد کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ انھوں نے بتایا ’گرفتاری کے بعد مبینہ جاسوسوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ اپنے مویشیوں کی حفاظت کرتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گئے۔‘ فیض اللہ فراق نے آگاہ کیا کہ اس علاقے میں غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے واقعات کی مثالیں شاذ و نادر ہی ملتی ہیں ۔

وہ مقبول اور امیر ترین افراد جو کبھی بےگھر تھے

Image
بے گھر افراد صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو اپنا گھر خریدنے کی قوت نہیں رکھتے بلکہ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ انتہائی غریب ہوتے ہیں اور کرائے پر بھی پناہ گاہ حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا میں کئی ایسی مشہور اور امیر ترین شخصیات بھی موجود ہیں جو کبھی بےگھر ہوا کرتی تھیں؟ جی ہاں دنیا میں کئی ایسی شخصیات موجود ہیں جنہوں اپنے کیریر کے ابتدائی سال سڑکوں پر سو کر گزارے ہیں لیکن اپنی مسلسل محنت اور جدوجہد کی بدولت اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور آج ان کا شمار دنیا کی امیر ترین اور مقبول شخصیات میں ہوتا ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسی ہی شخصیات پر مشتمل ہے-   Charlie Chaplin چارلی چپلن کے نام سے کون واقف نہیں٬ یہ وہ شخص تھا جس نے دنیا بھر کو ہنسایا لیکن چارلی چپلن کا اپنا بجپن انتہائی افسوسناک ہے- چارلی چپلن نے والد کو بچپن میں ہی کھو دیا تھا جبکہ والدہ نفسیاتی اسپتال میں داخل تھیں- چارلی چپلن نے ایک طویل عرصہ بغیر گھر کے گزارا ہے٬ یہاں تک کہ کام کے دوران بھی اس شخص نے کئی راتیں سڑک پر گزاری ہیں- Amitabh Bachchan امیتابھ بچپن بالی ووڈ انڈسٹ...

بچوں کے لیے ماسک پہننا ماہرین کے مطابق کرونا سے بچانے کے بجائے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، وجوہات جانیں

Image
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیس ڈبلیو ایچ او کے مطابق آپس میں فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے- اور جیسے جیسے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حکام کی جانب سے ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے لیے ہر فرد کے لیے گھر سے نکلنے سے قبل ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا اور اور ماسک استعمال نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے- ماہرین کی ریسرچ کے مطابق جو لوگ ماسک پہنتے ہیں ان کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے میں چالیس فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے کیوں کہ کرونا کا پھیلاؤ مریضوں کی سانسوں سے کھانسی اور چھینکنے کے سبب نکلنے والے ذرات سے سب سے زیادہ ہوتا ہے اور ماسک کے استعمال کے سبب اس سے بچا جا سکتا ہے-   مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں میں ماسک کے استعمال کے سبب جسم میں آکسیجن کے لیول میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ طویل وقت تک استعمال کی وجہ سے چہرے کی جلد پر نشان بھی پڑ رہے ہیں اور مختلف قسم کے جلد کے انفیکشن بھی دیکھنے میں آئے ہیں- مگر اب جاپانی ماہرین نے ان ماسک کا است...

پاکستان: تیل کی ڈرلنگ کیوں ناکام ہوئی؟ دل دہلا دینے والے انکشافات۔۔۔

Image
پاکستانی سمندر میں تیل کی ڈرلنگ کیوں ناکام ہوئی؟ دل دہلا دینے والے انکشافات۔۔۔ تجزیہ_سجاد_اظہر کیکڑا ون جس پر قوم کے 100 ملین ڈالر پھونک دیئے گئے اور جس کے بارے میں وزیراعظم پاکستان قوم کو سہانے خواب دکھاتے رہے وہ خواب اچانک کیوں بکھر گئے ؟کیا وہاں تیل واقعی نہیں تھا یا پھر حقیقت کچھ اور ہے؟ آئیے اس حقیقت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں : آج کی دنیا حیرت انگیز سائنس کی دنیا ہے جب بھی کہیں کوئی ڈرلنگ کی جاتی ہے اس سے پہلے وہاں جدید ترین مشینری سے سروے کیا جاتا ہے ۔یہ سروے زمین کی نیچے کی پرتوں کا ایک ایکسرے ہوتا ہے جس میں تیل و گیس کے ذخائر کو با آسانی ماپا جا سکتا ہے تاہم اس کی کوالٹی کو اندازہ ڈرلنگ کے بعد ہی ہوتا ہے ۔اس لئے یہ کہنا کہ ایگزون موبل نے 100 ملین ڈالر کا ٹھیکہ لے کر جہاں دنیا کا دوسرا بڑا ڈرلنگ رگ لگایا وہ محض تخمینوں پر لگایا ہوگا یہ سراسر غلط ہے۔ وہاں تیل کے سو فیصد ذخائر ہیں مگر انہیں کسی بیرونی دباؤ کے تحت روک دیا گیا ۔یہ دباؤ کیا تھا؟ کس کا تھا اور اس کے مقاصد کیا تھے اس کا جائزہ ہم ذیل میں لیتے ہیں: آج کی دنیا کو نہ امریکہ چلا رہا ہے نہ یورپ بلکہ اسے دو بڑے مافیا ڈرائیو ک...

تیل کا بحران: پاکستان میں ’سستے پیٹرول‘ کی قلت کی وجہ کیا ہے؟

Image
سب کے ذہن پر ایک ہی سوال ہے۔ پیٹرول سستا ہوگیا تو مل کیوں نہیں رہا؟ جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ نے پیٹرول کے بحران سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر پیڑولیم عمر ایوب کی موجودگی میں یہ حکم جاری کیا کہ تین دن کے اندر اندر تیل کا بحران ختم کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ پاکستان کی حکومت کے مطابق ملک میں تیل کی ایک ’مصنوعی قلت‘ جان بوجھ کر پیدا کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیڑولیم عمر ایوب نے سماعت کے دوران کہا کہ پیڑول کے بحران کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی اور مافیا ہے جس کے خلاف وہ کارروائی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی طلب اور قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی رواں ماہ کے لیے تیل کی مصنوعات کو مزید سستا کیا گیا تھا۔   پیٹرول کا موجودہ بحران کتنا سنگین ہے؟ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ملک میں پیٹرول کی سپلائی کو پورا کرنے کی ہدایات ایک ایسے وقت میں جاری کی ہیں جب ملک میں پیٹرول کا بحران ہے اور پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ملک کے کچھ حصوں میں پیٹرول کی کمی سنگین صو...

وزیراعظم عمران خان ٹیکنوکریٹس کے نرغے میں

Image
When the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) government came to power under Imran Khan after the 2018 general elections, it claimed that it would provide economic prosperity and a better standard of living to the people by introducing effective governance with a limited cabinet. But the government has not even completed its first year when the government's performance has come under fire due to rising inflation. Elected governments do not tolerate such criticism for long. The same thing happened this time. The upheaval in the federal cabinet was not sudden. Khachri had been cooking for several days but the story came to light on April 15 in the form of a news leak on various television channels and it was said that important changes would be made in the federal cabinet, including Finance Minister Asad Omar. But in the evening, government spokesmen denied the news of the change and PEMRA took notice of the broadcast of the false news against the relevant TV channels. There was silence fo...

Combine chewing gum with cheap vegetable paste and control sugar and obesity

Image
Allah Almighty has blessed the soil of Pakistan with the privilege that if there are various kinds of precious minerals under its surface, then there are also very useful plants on its surface - which are not only very tasty in terms of taste but also have benefits. There is also a vegetable chong which is found in all the four provinces of Pakistan where there are rocks or there is a shortage of water. What is Chongqing? Chong is a vegetable belonging to the cactus family. It is carnivorous. It is branched and its leaves are in the form of thorns. What is eaten is used by the people of KPK and Balochistan in curry. Besides, it is also used to make pickles and sauces. In Pashto, it is called Pamanke How to use chewing gum It is bitter like bitter gourd in terms of taste, so its stem is first peeled and the thorny leaves on it are cleaned - then it is boiled and then the water is dropped. It is eaten by grinding and frying with minced meat. Its taste is like bitter gourd. The benefits o...